کراچی میں خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار

کراچی میں خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کیماڑی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سال 2022 میں خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش سمندر میں پھینکنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق مقتولہ نصیب زرینہ 2022 میں گھر سے سودا لینے نکلی تھی مگر واپس نہ لوٹی۔ اگلے دن اس کی لاش بابا بھٹ جزیرے کے قریب سمندر سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد ڈاکس تھانے کی تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق مفرور ملزم رحمان کو بیرون ملک سے واپسی پر جدید ٹیکنیکل اور انٹیلیجنس بنیادوں پر ٹریس کر کے اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔