پاکستان فلپائن کے درمیان گہرے تجارتی اور ثقافتی تعلقات ہیں ، ڈاکٹر عمران یوسف
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں فلپائنی قونصلیٹ کے زیر اہتمام فلپائن کے 127 ویں قومی دن کے موقع پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیاسی، سفارتی اور کاروباری حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر، سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن، وزارتِ خارجہ پاکستان کے سینئر افسران، ڈی جی فارن آفس کراچی عرفان سومرو، کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی، عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سالم الخنجری، ترکیہ کے قونصل جنرل کمال سانگو، جاپان کے قونصل جنرل ہاتوری مسارو، سری لنکا کے قونصل جنرل جگت ابے ورنا، کاروباری شخصیات مرزا اشتیاق بیگ، حنیف گوہر، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، جمی انجنیئر، ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مختلف ممالک کے سفارتی حکام، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔پاکستان میں تعینات فلپائن کے سفیر ایمانوئل آر. فرنانڈیز اور کراچی میں فلپائن کے اعزازی قونصل۔جنرل ڈاکٹر عمران یوسف نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور فلپائن و پاکستان کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔انہوں نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط پر روشنی ڈالی۔تقریب میں فلپائنی کمیونٹی کے ارکان، مختلف قونصل خانوں کے نمائندگان، میڈیا کے افراد، اور مقامی تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے فلپائن کی ثقافت، موسیقی اور کھانوں سے بھی لطف اٹھایا، جو کہ تقریب کا خاص حصہ تھے۔تقریب میں معزز مہمانوں کو فلپائن کی قومی روایت کے مطابق تحائف پیش کیے گئے۔
0 تبصرے