کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی, گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری

کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی, گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے جمعہ سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نظیر کے مطابق، مون سون بارشوں کا سسٹم 25 جون سے ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جبکہ 26 جون سے یہ سسٹم سندھ میں بھی داخل ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بارش کا شیڈول ترجمان کے مطابق: جمعہ (28 جون) سے کراچی میں بادل چھانے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ (29 جون) اور اتوار (30 جون) کو شہر میں بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ کچھ حصوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔