سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کا ممبران کے اعزاز میںپروقار عشائیہ، سالانہ رپورٹ پیش، مستقبل کی سمت کا تعین

سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کےسینئر افسران کی شرکت، تقریب کے وقار میں مزید اضافہ

سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کا ممبران کے اعزاز میںپروقار عشائیہ،  سالانہ رپورٹ پیش، مستقبل کی سمت کا تعین

کراچی؛ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی(ایس این ایس) کے زیرِ اہتمام الحبیب ریسٹورینٹ، دو دریا کراچی میں ایک شاندار اور باوقار عشائیہ منعقد کیا گیا، جس میں سوسائٹی کے ممبران، ممتاز صحافتی شخصیات، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز پرتپاک استقبال اور خیرمقدمی کلمات سے ہوا۔اس موقع پر ایس این ایس کی لیڈرشپ قاضی شفیق احمد، رضوان شاہ،نعیم احمد اعوان، مظفرعلی، ظہیر میرانی،ایوب پیرزادہ،اسداللہ ملک، دیدارعلی سندیلو،سید اقبال حسین، عمران کورائی، کاشف میمن ، نسیم شیخ مہمانوں کی تواضع کیلئے موجود تھے۔اس موقع پر سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کے روحِ رواں اور گورننگ باڈی کے ممبرپیٹرن، جناب دیدار علی سندیلو نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سوسائٹی کی سالانہ پیش رفت رپورٹ پیش کرتے ہوئے درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف سے متعلق جنرل کونسل کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اخباری اداروں کو درپیش مالی، انتظامی اور پالیسی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایس این ایس ایک فعال پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔صدر ایس این ایس، قاضی شفیق احمد نے تمام معزز مہمانوں، ممبران اور حکومتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سوسائٹی کی گزشتہ کارکردگی، پیش رفت اور رکن اداروں کے ساتھ اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایس این ایس اخباری برادری کے اتحاد، مستقبل سے ہم آہنگ تربیت اوردرپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ممبران کی جانب مکمل حمایت کا اعیادہ کیا گیا۔اس پُروقارتقریب میں سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (SID)اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) کراچی کے سینئر افسران، ایڈیٹرز، پبلشرز اور میڈیا سے وابستہ سرکردہ شخصیات خصوصی طورپر شریک ہوئیں ، جس سے تقریب کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔شرکاء نے ایس این ایس کی میزبانی، تنظیمی نظم، اور باہمی ہم آہنگی کے اس پلیٹ فارم کو اتحاد کی بہترین مثال قرار دیا۔تقریب کا اختتام کلمات تشکر، گروپ فوٹو اور باہمی ملاقات کے خوشگوَار ماحول میں ہوا، جسے تمام شرکاء نے یادگار قرار دیا۔