راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ پاس کرنے کی ایسی کیا جلدی تھی؟ وہ دو دن انتظار بھی نہ کر سکے۔ میرے خیال میں ’مائنس عمران خان‘ ہو چکا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا:
"کیا ’مائنس عمران خان‘ ہو چکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ بجٹ ان کی منظوری کے بغیر منظور نہیں ہو گا، مگر اب بجٹ منظور ہو چکا ہے۔"
اس پر علیمہ خان نے چند لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا:
"میرے خیال میں ہو چکا ہے۔"
صحافی نے دوسرا سوال کیا:
"خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہے، ہم اسے انکار نہیں کر سکتے۔"
اس پر علیمہ خان نے جواب دیا:
"اگر بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر چلے جاؤ۔"
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کر لیا تھا۔
0 تبصرے