تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو وائٹ ہاؤس میں اب تک ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایک بیان کے دوران نیتن یاہو نے ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ ایٹمی منصوبے کی کوشش کی تو اسے ناکام بنا دیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے وجود کے لیے خطرہ بننے والے دو بڑے منصوبوں یعنی ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ختم کر دیا ہے اور ایران کے خلاف ایک ایسی تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جو نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کو ٹرمپ سے بہتر دوست کبھی نہیں ملا، ہم حماس کو شکست دیں گے اور غزہ سے زندہ اور جاں بحق یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔
0 تبصرے