چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی

چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت تجارت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکہ تجارتی پابندیاں ختم کرے گا، جبکہ چین برآمدی کنٹرول کے تحت آنے والی اشیاء کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے فریم ورک پر بھی اتفاق کرلیا ہے اور حالیہ لندن مذاکرات کے بعد معاہدے کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے امریکہ اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے جبکہ دونوں کے معاشی و تجارتی تعلقات میں صحت مند، مستحکم اور پائیدار بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا