اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی کے حالیہ فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانی عمران خان کی ہدایت موجود ہی نہیں تھی تو پھر بجٹ کیوں پیش کیا گیا؟
جنید اکبر نے ایک بیان میں کہا کہ جب عمران خان کی واضح ہدایات نہیں ملتیں، تو کسی بھی فیصلے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ "عمران خان کا حکم اور پیغام ہی حتمی ہوتا ہے، اس کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔"
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے بھی پارٹی کی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کے پیغامات پر شکوک ظاہر کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "میرا عمران خان سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، اس لیے مجھے کچھ معلوم نہیں کہ فیصلے کیسے کیے جا رہے ہیں، اور میں ان فیصلوں کا حصہ نہیں ہوں۔"
0 تبصرے