اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے روابط کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں

اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے روابط کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق کے الزامات کے تحت متعدد افراد کو پھانسی کی سزائیں دے دی گئی ہیں، جبکہ اس حوالے سے گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملک کے سیکیورٹی اداروں میں گہرائی تک سرایت کر چکی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جاری جنگ کے دوران حساس معلومات اسرائیل تک پہنچنے کے باعث پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج کی اعلیٰ قیادت اور جوہری سائنسدانوں سمیت کئی اہم شخصیات اپنی جانوں سے ہاتھ ڌو ويٺيون. حکام کے مطابق یہ کارروائیاں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کی ایرانی سرزمین پر سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے رہنماؤں کی تعداد اور حملوں کی درستگی نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، اور ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ماضی میں غیر منصفانہ مقدمات، زبردستی اعترافات اور پھانسیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ مزید افراد کو بھی پھانسی دی جا سکتی ہے۔ ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کا دعویٰ ہے کہ وہ مغربی اور اسرائیلی خفیہ نیٹ ورکس کے خلاف مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں، جن میں سی آئی اے (CIA)، موساد (Mossad) اور ایم آئی 6 (MI6) شامل ہیں۔