ملیر (رپورٹ: عبدالرشید مورجھریو) ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں واقع علی محمد بروہی گوٹھ میں تین نوجوانوں نے مبینہ طور پر 6 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور رہائشی شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ابراہیم حیدری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد بلال اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
علاقے کے رہائشیوں نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ایسے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
0 تبصرے