کراچی (اسٹاف رپورٹر) چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے اور سلسلے میں ہم نے کورنگی ٹاون کے اسکولوں کی عمارتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار Y ایریا میں زیر تعمیر کیمبرج اسکول کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی کے وائس چئیر مین عمر فاروق اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے یہ اسکول ضلع کورنگی کا واحد سرکاری ماڈل اسکول ہوگا جو جدید طرزِ تعمیر اور معیاری تعلیمی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہےچئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم حاصل کرنے کے مساوی مواقع میسر پہنچائیں گے تاکہ وہ مستقبل میں ایک باوقار اور تعلیم یافتہ قوم کا حصہ بن سکیں اورقوم اور ملک کا نام روشن کر سکیں تعلیم ایک ایسا ہنر ہے جو کسی بھی معاشرے کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانے میں مدگار ثابت ہوتی ہے۔
0 تبصرے