مردوں کی ذہنیت کو کتوں سے تشبیہ دینے پر بھارتی اداکارہ پر تنقید

اداکارہ دیویا سپاندنا کے مردوں کی ذہنیت کو کتوں سے تشبیہ دینے پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے

مردوں کی ذہنیت کو کتوں سے تشبیہ دینے پر بھارتی اداکارہ پر تنقید

نئی دہلی (ویب ڈیسک) — جنوبی بھارت کی کینیڈا فلموں کی اداکارہ اور سابق پارلیمنٹ رکن دیویا سپاندنا نے روڈوں پر کتوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے موقف کا موازنہ انسانی رویوں سے کیا، جس سے نیا تنازع پیدا ہو گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے روڈوں پر کتوں کی کثرت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش ظاہر کی تھی اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ریاستوں کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا تھا۔ سابق لوک سبھا رکن اور اداکارہ دیویا سپاندنا نے روڈوں پر کتوں اور عوامی حفاظت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تازہ مشاہدے پر اپنی رائے کا اظہار کیا، جس پر بحث چھڑ گئی۔ انسٹاگرام پر اپنے ردعمل میں 43 سالہ اداکارہ نے کہا: "میں مرد کے ذہن کو نہیں پڑھ سکتی، یہ بھی نہیں جانتی کہ وہ کب ریپ کرے گا، تو کیا تمام مردوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے؟" دیویا سپاندنا کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے روڈوں پر کتوں اور دیگر جانوروں کی آزادانہ گھوم پھرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ یہ موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تازہ سماعت کے دوران عدالت نے نوٹ کیا کہ سابقہ احکامات کے باوجود مقامی ادارے اور ریاستی حکومتیں کتوں کی نسل بندی اور ویکسینیشن میں ناکام رہی ہیں۔ اداکارہ دیویا سپاندنا کے مردوں کی ذہنیت کو کتوں سے تشبیہ دینے پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔