کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے۔
محکمہ اطلاعات کے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ مضبوط اور بااعتماد تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینے اور میڈیا سے متعلق منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
0 تبصرے