پی ٹی آئی بانی کی میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر آگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کا 15 فروری کو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔
میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی بانی کی دائیں آنکھ کی بینائی بغیر عینک 6 بائے 24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6 بائے 9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے استعمال سے دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6 بائے 9 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6 بائے 6 ہو گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے او سی ٹی اینجیوگرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی ہے۔
0 تبصرے