سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق درخواست پر 12 فروری کو ہونے والی سماعت کا تحریریحکم نامہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق درخواست پر 12 فروری کو ہونے والی سماعت کا تحریریحکم نامہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق درخواست پر 12 فروری کو ہونے والی سماعت کا تحریری، 7 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائشی حالت (لیونگ کنڈیشن) سے متعلق فرینڈ آف دی کورٹ نے رپورٹ جمع کرائی جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹس کے بعد 23 اگست اور 24 اگست 2023ء کے حکم ناموں پر عملدرآمد ہو چکا ہے، لہٰذا پی ٹی آئی بانی کی رہائشی حالت سے متعلق معاملہ غیر مؤثر ہو چکا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے توشہ خانہ سے متعلق موجود درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درخواستیں ہائی کورٹ میں مرکزی اپیل کے فیصلے کے بعد دوبارہ مقرر کی جائیں گی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست گزار کو کوئی مزید شکایت ہے تو وہ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ نہیں کرتی، یہ درخواستیں زیرِ سماعت رہیں گی۔