وفاقی حکومت نے رمضان کی آمد سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

وفاقی حکومت نے رمضان کی آمد سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

وفاقی حکومت نے رمضان کی آمد سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دے دیا۔ پارٹی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اتحادی اور کرپٹ حکومت نے اپنے شاہانہ اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، لہٰذا فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔