لاس اینجلس (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ Taylor Swift کو ایک بار پھر دنیا کی مقبول ترین گلوکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس مسلسل کامیابی کے ساتھ انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ نے عالمی سطح پر موسیقی کا جائزہ لینے والے ادارے International Federation of the Phonographic Industry (آئی ایف پی آئی) کی جانب سے مسلسل چھٹی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
اس سے قبل وہ 2014، 2019، 2022، 2023 اور 2024 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 2020 اور 2021 میں کورین میوزک بینڈ BTS نے یہ اعزاز جیتا تھا۔ سال 2025 میں ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ فہرست میں دیگر فنکاروں کے نام بھی شامل ہیں جن میں Lady Gaga، Sabrina Carpenter اور Billie Eilish سمیت دیگر شامل ہیں۔
0 تبصرے