لندن (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے اپنے مصری ہم منصب Badr Abdelatty سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فون کال کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک واضح فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہو۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
0 تبصرے