سینئر صحافی عباس پٹھان اور کاشف پٹھان کی والدہ انتقال کر گئیں

مرحومہ کی نمازِ جنازہ ملیر کے علاقے پپری میں ادا کی گئی، وادیٔ حسین قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

سینئر صحافی عباس پٹھان اور کاشف پٹھان کی والدہ انتقال کر گئیں

ملير(رپورٹر) سینئر صحافی عباس پٹھان اور کاشف پٹھان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ملیر کے علاقے پپری میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں وادیٔ حسین قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں باڈھہ تعلقہ موومنٹ کے کنوینر علی محمد بروہی، ڈپٹی کنوینر زیب علی ساریو، سینئر صحافی کامریڈ عیسیٰ انصاری، ماجد سموں، عمران کورائی، دانش جاوید، قاضی امتیاز، مرتضیٰ مہر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں امان اللہ قریشی، سرفراز احمد قریشی، ایاز احمد قریشی، غلام نبی سابقی، عبداللہ مسن، واحد بخش ترک، حسن ٹگڑ، آصف قریشی، ثناءُ اللہ شیخ، صفدر خاصخیلی سمیت متعدد شہری بھی موجود تھے۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو وادیٔ حسین قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب صحافی عباس پٹھان، کاشف پٹھان، آصف پٹھان، عامر علی پٹھان، علی رضا پٹھان، علی انور عسکری، نور احمد پٹھان، علمدار مہدی، موسیٰ کاظم، غلام شبیر حیدری، محمد سلیم، محرم علی اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔