کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید

کوہاٹ (ویب ڈیسک) – کوہاٹ کے علاقے شکرڈرا روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق، منگل کے روز کوہاٹ کے علاقے شکرڈرا روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ ڈی پی او نے تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشتگردانہ حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود اور 3 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن علاج کے دوران مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق، حملے میں کل 7 افراد شہید ہوئے، جن میں 5 سیکیورٹی اہلکار، ایک ڈی ایس پی اور ایک شہری شامل ہیں۔ ایم ایس کے مطابق، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری علاج کے تحت ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق، دہشتگرد حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا کر فرار ہوگئے۔