پشاور (ویب ڈیسک) – عورت سول جج کے ساتھ توہین آمیز رویے پر وکیل کو توہین عدالت کے کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسد اللہ کو سزا سنائی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکیاں دی اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل مبینہ طور پر من پسند فیصلہ دلوانے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔
جج نے کہا کہ ملزم کو مطمئن نہ کرنے والے جوابات اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔
0 تبصرے