میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک) میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں رحیم بخش بھجن میں زہریلا پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ بچوں کی عمریں 4 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کھیل کے دوران کپاس کی فصل پر اسپرے ہونے والی زرعی دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پی گئے، جس کے باعث ایک کے بعد ایک پانچوں بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔
یہ افسوسناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، چار بچے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ ایک بچہ آج انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم تحقیقات کے لیے متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہے۔
0 تبصرے