نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب اس وقت خوفناک واقعے میں بدل گئی جب دلہن کے مبینہ بوائے فرینڈ نے اسٹیج پر آ کر اسے گولی مار دی اور فرار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا۔ خوشیوں بھری تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب دلہن آرتی کماری کو اس کے بوائے فرینڈ نے نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق اسٹیج پر دلہا اور دلہن کے درمیان ہار پہنانے (ورمالا) کی رسم جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص اچانک اسٹیج پر چڑھ آیا اور دلہن کو گولی مار کر فرار ہو گیا۔
دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت دین بندھو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے