اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءُ اللہ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اور رانا ثناءُ اللہ کے درمیان ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رانا ثناءُ اللہ نے اہم قومی معاملات پر سیاسی اتفاقِ رائے کے تحت آگے بڑھنے کی تجویز دی، جبکہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے ملاقات کے دوران رانا ثناءُ اللہ کے سامنے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی صحت کا معاملہ بھی اٹھایا۔
0 تبصرے