تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکيان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے قتل کا بدلہ لینا ہمارا فرض اور جائز حق ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مسعود پزشکيان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور اس کا حکم دینے والوں سے بدلہ لینا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور ایران اس مقصد کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔
0 تبصرے