پاکستان کی افغانستان میں مؤثر جوابی کارروائی میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہو چکے ہیں: عطاء اللہ تارڑ

پاکستان کی افغانستان میں مؤثر جوابی کارروائی میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہو چکے ہیں: عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں مؤثر جوابی کارروائی میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک جبکہ 580 زخمی ہو چکے ہیں۔ آپریشن غضب للحق کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 115 ٹینکیں، آرمڈ وہیکلز اور آرٹلری گنز بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ افغانستان میں 46 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی کے دوران مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔