ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات

ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق اماراتی دفاعی نظام نے آج 13 بیلسٹک میزائل اور 27 ڈرون تباہ کر دیے۔ اماراتی وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 327 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور تقریباً 1700 ڈرون فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں مسلح افواج کے 2 اہلکار اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 شہری شامل ہیں۔