ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی مین اسٹریم میڈیا کے بعد بالی ووڈ بھی ہندوتوا کے پرچار میں سرگرم ہو گیا ہے، متنازع فلم "دی کیرالا اسٹوری" کے بعد اب "دی کیرالا اسٹوری 2" نے ایک بار پھر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں ایک بار پھر مسلم مخالف مناظر دکھائے گئے ہیں، جبکہ اسی فلم کو بنیاد بنا کر ایک تقریب میں شریک افراد نے مسلمانوں کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کا حلف بھی اٹھایا۔
اس سے قبل بھی فلم "دی کیرالا اسٹوری" پر شدید تنقید کی گئی تھی اور مختلف حلقوں نے اسے پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فلم سماجی تقسیم کو بڑھانے کی کوشش ہے۔
0 تبصرے