بوگوٹا (ویب ڈیسک): جنوبی امریکی ملک Colombia میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔
کولمبیا کے وزیرِ دفاع کے مطابق فضائیہ کا Lockheed C-130 Hercules طیارہ ملک کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے پیرو کی سرحد کے قریب واقع شہر Puerto Leguízamo سے اڑان بھری تھی۔
فائر فائٹرز کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ پرواز کے وقت رن وے کے اختتام پر کسی چیز سے ٹکرا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب طیارہ تیزی سے نیچے گر رہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سے بھی ٹکرا گیا۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود دھماکا خیز مواد بھی پھٹ گیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں 110 فوجیوں سمیت مجموعی طور پر 121 افراد سوار تھے، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کولمبیا کے صدر Gustavo Petro نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی فضائی بیڑے کو جدید بنانے کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی۔
0 تبصرے