پاکستان ریلوے کی عید کے تین دنوں میں ریکارڈ کمائی، اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان ریلوے کی عید کے تین دنوں میں ریکارڈ کمائی، اعداد و شمار سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک): Pakistan Railways کو عید کے تین دنوں کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ روپے اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد آمدنی حاصل ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریلوے کو مجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے Hanif Abbasi نے کہا ہے کہ ریلوے کی یہ ریکارڈ آمدنی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور اس کامیابی پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بہتر سہولیات اور مضبوط ریلوے ٹریک مسافروں کا حق ہیں، جن کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ تین برسوں میں کراچی سے روہڑی تک ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔