شان ہمیشہ غصے میں رہتے ہیں، سب ان سے ڈرتے ہیں: سارہ لورین

شان ہمیشہ غصے میں رہتے ہیں، سب ان سے ڈرتے ہیں: سارہ لورین

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ شان ہمیشہ ایسے مزاج میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ لورین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کے سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ ان کے ساتھی اداکار شان شاہد ایسے اداکار ہیں جو اکثر سخت مزاج میں نظر آتے ہیں، جس سے لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک بڑے اسٹار ہیں اور ان کے ساتھ اچھا رویہ رکھتے ہیں، اس لیے انہیں ذاتی طور پر ان سے کوئی شکایت نہیں۔ سارہ لورین نے مزید بتایا کہ دیگر اداکاروں نے بھی سیٹ پر کہا کہ شان شاہد کو پُرسکون اور خوش رہنا چاہیے کیونکہ ان کے مزاج کی وجہ سے سیٹ پر لوگ اکثر خوفزدہ رہتے ہیں۔