ابوظہبی (ویب ڈیسک) ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابوظہبی کے حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا تھا، جس کے بعد سویجان کے علاقے میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
0 تبصرے