واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر "نو کنگز" کے عنوان سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ہفتہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 70 لاکھ افراد نے شرکت کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں بھی اب تک کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا میں بھی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنگ بند کرنے کے مطالبات کیے گئے۔
0 تبصرے