زمینی فوج آئی تو شارک کی خوراک بن جائے گی: ایران کی امریکا کو خوفناک نتائج کی دھمکی

زمینی فوج آئی تو شارک کی خوراک بن جائے گی: ایران کی امریکا کو خوفناک نتائج کی دھمکی

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا کی زمینی فوجی مداخلت کی صورت میں خوفناک نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایسا قدم اٹھایا تو اس کے فوجی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایسا قدم امریکی فوج کے لیے شدید ذلت کا باعث بنے گا، ایرانی فوج طویل عرصے سے ایسی صورتحال کے لیے تیار اور جواب دینے کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت یا قبضے کی کوشش کی صورت میں حملہ آور فوج کو گرفتاری اور مکمل تباہی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکی کمانڈر اور فوجی خلیج فارس میں شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت کو ایران کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ماضی میں غیر ملکی حملہ آوروں کے ساتھ ہونے والے تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے، کیونکہ غلط فیصلہ امریکی فوج کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔