گل محمد جونیجو نے تین سال قبل عزت خاتون جونیجو کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی
ڈہرکی: پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں جلال جونیجو میں دکان پر بیٹھے گل محمد جونیجو پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران سکھر کا رہائشی نوجوان صاحب جونیجو ہلاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گل محمد جونیجو نے تین سال قبل عزت خاتون جونیجو کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ اس شادی کے تنازع کے باعث بعد میں خاتون کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈہرکی کے قریب کھینجو تھانے کی حدود میں واقع گاؤں جلال جونیجو میں آج صبح سویرے گل محمد جونیجو اپنی دکان پر موجود تھا کہ سکھر کا رہائشی صاحب جونیجو وہاں پہنچا اور اسے قتل کرنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کردی۔
اس دوران جوابی فائرنگ میں صاحب جونیجو خود ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی لاش واقعے کی جگہ پر پڑی رہی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
0 تبصرے