کراچی پریس کلب لائبریری کمیٹی کا اجلاس، ورلڈ بک ڈے پر سیمینار اور خواتین کارنر قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی پریس کلب لائبریری کمیٹی کا اجلاس، ورلڈ بک ڈے پر سیمینار اور خواتین کارنر قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کا اجلاس پیر 30 مارچ کو لائبریری کمیٹی کے سیکریٹری عبدالرزاق ابڑو کی زیر صدارت عباس خلیلی لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن گورننگ باڈی جاوید مہر، ذوالفقار راجپر، نور محمد کلہوڑو، نصیر احمد اور رضوانہ نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے: 1- 23 اپریل کو ورلڈ بک ڈے کے موقع پر 'جدید دور میں کتابوں کی اہمیت' کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ 2- گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی اراکین پریس کلب کے بچوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسٹڈی ٹوئرز کا اہتمام کیا جائے گا۔ 3- پریس کلب کی لائبریری میں خواتین کارنر قائم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے چلڈرین کارنر، صحافی کارنر، کراچی کارنر اور بھٹائی کارنر قائم کیے جاچکے ہیں۔