کشیدگی کے باوجود 3 چینی جہاز آبنائے ہرمز عبور کر گئے، چین کی تصدیق

کشیدگی کے باوجود 3 چینی جہاز آبنائے ہرمز عبور کر گئے، چین کی تصدیق

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود تین چینی جہاز Strait of Hormuz سے محفوظ طریقے سے گزر گئے ہیں۔ اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ چین کی ایک بڑی شپنگ کمپنی کے دو کنٹینر بردار جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر گئے تھے۔ شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق CSCL انڈین اوشن اور CSCL آرکٹک اوشن نامی جہاز وقفے وقفے سے Strait of Hormuz سے گزرے۔