مختلف رینجز/ڈویژںز سے تعلق رکھنے والے 773 مرد و خواتین اہلکار ریکروٹ کورس کا حصہ تھے
شہدادپور: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی پولیس ٹریننگ کالج شہداد پور میں 186 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت۔
ٹریننگ کالج آمدپر ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد,ٹریننگ
کمانڈنٹ ٹریننگ کالج،ایس ایس پیز سانگھڑ،ٹنڈوالہیار اور دیگر نے آئی جی سندھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب بھی آئی جی سندھ کے ہمراہ تھے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سندھ پولیس کی مختلف رینجز/ڈویژںز سے تعلق رکھنے والے 773 مرد و خواتین اہلکار ریکروٹ کورس کا حصہ تھے۔
نئے تربیت یافتہ ریکروٹس نے 6 ماہ کی انتھک محنت کے بعد پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی۔
سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے غلام رسول،ٹھٹہ کی فضاء،لاڑکانہ کی تحمینہ اور سانگھڑ کی ماریہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
کمانڈنٹ پی ٹی سی شہدادپور زاہدہ پروین کا کهنا تها که
پی ٹی سی شہدادپور ملک کا قدیم وممتاز تربیتی کالج ہے جو 1943میں قائم ہوا۔ اب تک مختلف سرکاری اداروں کے ایک لاکھ 48 ہزار اہلکار اس کالج سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے خطاب کرتے هوئے کها که
پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں بالخصوص خواتین ریکروٹس کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
آج کی پریڈ میں خواتین کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے دوران اتنی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد باعث مسرت ہے۔
جدید پولیسنگ صرف طاقت نہیں بلکہ قانون کی سمجھ اور انسانی حقوق کے احترام کا بھی نام ہے۔
عوام سے حسنِ سلوک اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کا تقاضا ہے۔
پی ٹی سی شہداد پور میں اسمارٹ کلاس رومز،کرائم سین یونٹ اور ہیلتھ کلب سمیت جدید سہولیات کی فراہمی لائق ستائش و توصیف ہیں۔
کالج میں اوپن لائبریری،کمپیوٹر لیب، اے ٹی ایم اور ماحولیاتی بہتری کے لیے نرسری کا قیام بہترین اضافہ ہے۔
وردی آپ کو اختیار نہیں بلکہ ذمہ داری دیتی ہے۔اہلکاروں کا ہر عمل سندھ پولیس کی ساکھ کی نمائندگی کرتا ہے۔
دیانت،نظم و ضبط اور قانون پر غیرجانبدارانہ عملداری کو شعار بنایا جائے۔
سندھ پولیس تربیتی نظام کو مزید جدید اور مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ٹریننگ انتظامیہ اور ٹریننگ اسٹاف کی محنت اور کارکردگی لائق تعریف ہے۔
0 تبصرے