کراچی (پ ر) دی رائٹ اسکول کی جانب سے سرجانی ٹاؤن، کے ڈی اے کے قریب ایک شاندار اور پُروقار سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے ٹیبلوز، ملی نغموں اور خوبصورت پرفارمنسز کے ذریعے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
تقریب میں دی رائٹ اسکول کے ڈائریکٹر طارق نعیم نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنز پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
بچوں کے والدین نے اسکول کے تعلیمی معیار اور مثبت ماحول کی بھرپور تعریف کی اور انتظامیہ و اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دی رائٹ اسکول نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ بچوں کی اخلاقی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر اساتذہ کی محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی بدولت طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
0 تبصرے