تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تنازع کے حل کے لیے سفارتکاری ہی ترجیحی راستہ ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت حتمی نتیجے تک اس لیے نہیں پہنچ سکی کیونکہ امریکہ نے نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کے دوران زیادہ سے زیادہ مطالبات پر اصرار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپ امریکہ کو عالمی قوانین کی پاسداری پر عمل کروانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ دھمکیوں، دباؤ اور فوجی کارروائیوں سے خطے میں مسائل مزید بڑھیں گے۔
0 تبصرے