مس یونیورس پاکستان روما ریاض کانز فلم فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کریں گی

مس یونیورس پاکستان روما ریاض کانز فلم فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کریں گی

سال 2025 میں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی روما ریاض اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ روما ریاض نے تصدیق کی ہے کہ وہ کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھائیں گی اور ساتھ ہی ایکسپیڈیشن گالا کی میزبانی بھی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ فرانس میں منعقد ہونے والا 78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کی نمائش کی جائے گی۔