تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیاں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے، ہم جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہم نے کوئی جنگ یا تنازع شروع کیا اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرے، ٹرمپ کو یہ حق نہیں کہ وہ کہے کہ ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔
مسعود پزشکیاں نے کہا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، ایرانی تہذیب کو تباہ کرنے اور اسے پتھر کے دور میں بھیجنے کے بیانات دشمن کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔
0 تبصرے