میڈرڈ (ویب ڈیسک) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روز صبح اٹھ کر اور رات کو سونے سے پہلے ایسے صدر کے بیانات نہیں سن سکتے جو دنیا کو دھمکیاں دیتا ہو اور جنگوں کا اعلان کرتا ہو۔
اسپین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برازیلی صدر نے کہا کہ ایک ملک کا صدر دوسرے ملک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی اور کے لیے ووٹ مانگ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین سے مشرق وسطیٰ میں تنازع روکنے میں ناکامی پر اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
0 تبصرے