حیدرآباد میں گٹکا،ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاءو منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس بھرپور اور مو¿ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں شاہزیب چاچڑ

ضلعی پولیس افسران اور اہلکاروں نے قیامِ امن اور جرائم کے خاتمے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں اسلم خان دیسوالی

حیدرآباد میں گٹکا،ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاءو منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس بھرپور اور مو¿ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں شاہزیب چاچڑ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی تنظیم سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ضلعی پولیس افسران واہلکاروں کی قیام امن کی کوششوں کو سہرانے کیلئے بارہویں سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد پولیس ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا جس میں ایس ایس پی حیدر آباد شاہزیب چاچڑ نے بطور مہمان خاص شرکت کی جنہیں منتظم اسلم خان دیسوالی کی جانب سے شیر حیدر آباد کے لقب سے نوازتے ہوئے تاج پوشی کی گئی جبکہ سندھ کے روایتی تحائف یادگاری شیلڈ اور سونئیر بھی پیش کیا گیا ایس ایس پی حیدر آباد نے تقریب کو پولیس کا مورال بلند کرنے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تنقید سے جوانوں کے حوصلے ماند پڑتے ہیں وہیں ایسی تقریبات ایک نئی روح پھونک دیتی ہیں اور پولیس اپنے فرض کی ادائیگی میں مزید پیشہ وارانہ نکھار پیدا کرکے عوام کی خدمت کرتی ہیں اس موقع پر یس ایس پی حیدر آباد شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ حیدرآباد میں گٹکا،ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاءو منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس بھرپور اور موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور کئی بڑے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے کیونکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے لیے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں بلکہ عوامی تعاون بھی نہایت ضروری ہے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے یہ جدوجہد مزید تیز کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اس موقع پر معروف سماجی تنظیم سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اسلم خان دیسوالی نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس افسران اور اہلکاروں نے قیامِ امن اور جرائم کے خاتمے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائیوں اور موثر حکمتِ عملی کے باعث علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اسلم خان دیسوالی نے کہا کہ معاشرے میں امن کے قیام کے لیے پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون نہایت ضروری ہے، اور سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی تقریب میں ڈی ایس پی کینٹ پارس باکھرانی نے منتظم اور دہگر مہمانوں کیساتھ اہلکاروں و افسران میں ستائشی شیلڈز پیش کیں تقریب میں سابق رکن سندھ اسمبلی و تاجر رہنما ندیم صدیقی،شادی ہال ایسوسی ایشن کے واحد سیجا،حیدر آباد ٹریڈر ایسوسی ایشن کے مختیار احمد قریشی،انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا،کلاتھ مارکیٹ اتحاد کے شکیل خانزادہ، آل کینٹ موبائل ایسوسی ایشن کے امین میمن،محمد اعظم چوہان سمیت ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز ایس اوز و خواتین و مرد اہلکاروں نے شرکت کی۔