وگن (رپورٹر) وگن کے قریب گاؤں خیرپور جوسو میں محکمہ صحت قمبر اور برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا، جس کا مقصد مقامی لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا، بیماریوں کی ابتدائی تشخیص اور وبائی امراض کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔
میڈیکل کیمپ کے دوران ٹی بی، ملیریا اور ایچ آئی وی کی اسکریننگ کی گئی۔ ٹی بی کے لیے کل 92 افراد کے سینے کے ایکس رے کیے گئے، جبکہ 10 افراد کے جین ایکسپرٹ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 8 کیس منفی اور 2 کیس مثبت آئے۔ اس کے علاوہ 1 مریض میں سینے سے باہر والی ٹی بی کی بھی نشاندہی ہوئی۔
ملیریا کے لیے کل 15 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1 کیس پلازموڈیم وائی ویکس مثبت آیا، جبکہ ایچ آئی وی کے لیے 40 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے تمام نتائج منفی رہے۔
میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلزار احمد تونیو، ایڈیشنل ڈی ایچ او سید حبیب اللہ شاہ اور ضلعی مینیجر عمران علی بروہی سمیت محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی۔
حکام کے مطابق کیمپ کامیابی سے مکمل ہوا، جس کے دوران ٹی بی اور ملیریا کے کچھ کیس سامنے آئے، جبکہ ایچ آئی وی کے تمام نتائج منفی رہے۔ اس طرح کے میڈیکل کیمپ مقامی آبادی کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں کی بروقت تشخیص میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
0 تبصرے