اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ "پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔"
0 تبصرے