مرتضیٰ جتوئی دھمکیاں نہ دیں: ضیاء لنجار

مرتضیٰ جتوئی کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں، اس قسم کی باتیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں۔صوبائی وزیر داخلہ

مرتضیٰ جتوئی دھمکیاں نہ دیں: ضیاء لنجار

کراچی: صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ مورو واقعے کے ملزمان کو معاف کرنا اگر بزدلی ہے تو یہ بزدلی انہوں نے کی ہے۔ کچھ گرفتاریاں جائز اور کچھ ناجائز تھیں، تاہم لوگوں کی منت سماجت پر انہوں نے سب کو معاف کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ تھا، علاقے کی خواتین اور والدین مسلسل ان کے پاس آ رہے تھے۔ گرفتار ملزمان گزشتہ 8 ماہ سے جیلوں میں تھے اور ان کی ضمانت بھی ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ جتوئی کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں، اس قسم کی باتیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں۔ ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ جتوئی اور ان کے اتحادی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خاندانی لوگ ہیں، مگر ایک انسان کی حیثیت سے انہیں معلوم نہیں کہ خاندان اور خاندانی ہونے کا معیار کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مورو میں ان کے گھر کو جلانے میں مخالف سیاستدان ملوث ہیں اور اسی گروہ کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے مورو کو ہر کسی نے میدانِ جنگ بنا دیا ہے۔