کراچی (رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاری میں غیرقانونی طور پر صرف 70 دن کے اندر 7 منزلہ عمارت کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے، جو انسانی جانوں کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
غیرقانونی تعمیرات اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے خلاف شہری زاہد حسین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سندھ حکومت، ایس بی سی اے، اینٹی انکروچمنٹ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ بلڈرز شاہ جہاں اور شاہ نواز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں مرزا آدم خان روڈ پر پلاٹ نمبر 25 پر غیرقانونی طور پر عمارت تعمیر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بلڈرز نے صرف 70 دن میں 7 منزلہ عمارت کھڑی کر دی، جو ایس بی سی اے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے، جبکہ تعمیر میں ناقص میٹریل بھی استعمال کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس غیرقانونی عمارت کو مسمار کیا جائے۔
0 تبصرے