کراچی (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 350 ایکڑ زمین واگزار کرا لی۔
نیب نے بورڈ آف ریونیو سندھ کے ساتھ مل کر کلفٹن بلاک 1 اور 2 میں کارروائی کی۔
نیب کی کارروائی کے دوران 350 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 423 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
نیب نے واگزار کرائی گئی زمین حکومت سندھ کے حوالے کر دی ہے۔
0 تبصرے