کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز، پولیس اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے اضافی دستے ایئرپورٹ کی حدود اور اطراف کی سڑکوں پر تعینات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر ایئرپورٹ آنے سے گریز کیا جائے۔
اس کے علاوہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ساتھ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کی سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز کے لیے وقت سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں کیونکہ راستوں میں سخت چیکنگ کے باعث اضافی وقت لگ سکتا ہے۔
0 تبصرے